بلوچستان کے تر کی کے ویژن

Janghla 364 views 11 months ago 170 followers
*بلوچستان کی ترقی کے لئے ویژن بلوچستان 2030ء کے تحت ترقی کا سفر تیزی سے جاری* پاک فوج اور حکومت پاکستان نے ضرورت وقت کے تحت بلوچستان میں طویل عرصے سے جاری محرومیوں کے خاتمے کے لئے مختلف شعبہ جات میں جامع حکمت عملی کے تحت تیزی سے کام کیا اور آج بلوچستان ملکی ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے صوبہ بلوچستان کا شمار ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک پسماندہ صوبہ کے طور پر کیا جاتا تھا لیکن اب خصوصی طور پر ویژن بلوچستان 2030ء کے تحت کوششیں تیز کر دی گئی ہیں خوشحال بلوچستان کے اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے جس کا مقصد صرف مستحکم بلوچستان ہے آج ویژن بلوچستان 2030ء کی بنیاد پر صوبے پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی بلوچستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے بلوچستان میں جاری منصوبے کے تحت کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دور کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے کوئٹہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سنٹر، گوادر ہسپتال، آواران، ژوب، خضدار اور پنجگور میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات ان تمام منصوبوں میں سرفہرست ہیں آج بلوچ نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تاہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے تمام عزائم کیخلاف ہر دم سینہ سپر رہے ہیں آنے والے دنوں میں ملکی ترقی کی لیے کوششیں جاری رہیں گی
Latest Videos Categories About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.