When the procession reached the bride's door, there was joy everywhere. But suddenly there was a ...

By geosaeedshah 96 views 3 hours ago
Show Description
بارات دلہن کے دروازے پر پہنچی تو ہر طرف خوشی کا سماں تھا۔ دُلہا گھوڑی پر سوار تھا، چہرے پر مسکراہٹ لیے، سب کی نظریں اسی پر جمی تھیں۔ لیکن اچانک ایک انہونی ہوگئی۔ دُلہا اچانک جھکنے لگا، اُس کا جسم گھوڑی پر ہی ڈھلک گیا۔ قریب کھڑے لوگ گھبرا گئے، فوراً آگے بڑھ کر سہارا دیا۔ معلوم ہوا کہ دُلہا کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ آناً فاناً اُسے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کا ہے، جہاں این ایس یو آئی کے سابق ضلع صدر پردیپ جاٹ شادی کے روز دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ خوشیوں بھرا دن، ایک پل میں ماتم میں بدل گیا۔ آپ کس غلط فہمی میں ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ موت صرف بیماری یا بڑھاپے میں آتی ہے؟ نہیں! موت کسی بھی لمحے، کسی بھی حالت میں آسکتی ہے۔ خوشیوں کے بیچ بھی، زندگی کی سب سے حسین گھڑی میں بھی۔ ہر وقت تیار رہیں، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.