Faisalabad: Influential people attacked a hotel in Batala Colony, 7 people were injured!
By geosaeedshah 96 views 3 hours agoShow Description
بٹالہ کالونی میں بااثر افراد کا ہوٹل پر حملہ، 7 افراد زخمی!!
فیصل آباد کے علاقے تھانہ بٹالہ کالونی میں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر حملہ کر دیا، جہاں ہوٹل مالکان اور ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے ڈنڈوں، آہنی راڈ اور مکوں گھونسوں سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج فیصل آباد ٹی وی کو موصول ہو گئی، جس میں حملہ آوروں کو کھلے عام تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ ہوٹل میں کھانے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔