گجرات ( اکاش نیازی ہ ت
By HDNews 23 views 6 days ago
گجرات ( اکاش نیازی ) گجرات کے علاقہ کڑیانوالہ کے گاوں حاجیوالہ میں کبڈی کا بین الاضلاعی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اوورسیز پاکستانی چوھدری جمشید رشید گجر اف حاجیوالہ کی طرف سے اپنے علاقہ حاجیوالہ میں منعقد کئے گئے ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا حاجی والہ کبڈی ٹورنامنٹ میں عید کے دوسرے روز بڑا مقابلہ شوٹر کبڈی کلب حاجیوالہ اور فیصل اباد کبڈی کلب کے مابین ھوا تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم چوھدری سعادت نواز اجنالہ تھے مہمان خصوصی چوھدری سعادت نواز اجنالہ اور دیگر اھم شخصیات کا گراونڈ میں پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جیتنے والی ٹیم اور ھارنے والی دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے جیتنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل انعام دیا گیا جبکہ ھارنے والی ٹیم کو پچاس ھزار روپے نقد انعام دیا گیا کبڈی میچ دیکھنے کے لئے دوردراز کےدیہاتوں سے اھم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی حاجیوالہ میں بین الاضلاعی کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گاوں حاجیوالہ اور دیگر دیہات کے عوام نے چوھدری جمشید گجر اف حاجیوالہ اور انکے خاندان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ھے حاجیوالہ میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات ٹرافیاں اتقسیم کی گئیں حاجیوالہ کبڈی ٹورنامنٹ شوٹر کبڈی کلب حاجیوالہ نے جیت لیا فیصل اباد کبڈی ٹورنامنٹ فائنل میں ھار گئی شوٹرز کبڈی کلب کے کپتان حیدر ملکنگی کو موٹر سائیکل انعام دیا گیارنر اپ ٹیم کے کپتان سید شہباز رانیوال سیداں کو انعام دیا گیا طمانچے دار کبڈی ٹیم کے کپتان راجو بٹ کو بھی انعام دیا جلالپورجٹاں کبڈی ٹورنامنٹ کے کپتان حسن رضا کو پہلا میچ جیتنے پر انعام دیا گیا ٹورنامنٹ میں ممتاز شخصیات مہمان خصوصی تھیں ممتاز بزنس مین چوھدری خالد حسین اف پھانبڑہ چوھدری الطاف سید حسن شاہ نے کھلاڑیوں مین نقد انعامات ٹرافیاں تقسیم کیں حاجیوالہ کبڈی ٹورنامنٹ کے اسانسر گاوں حاجیوالہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت چوھدری جمشید رشید کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل انعام دیا گیا رپورٹ اکاش نیازی گجرات