مت الریاض میں سالانہ خطہ پوٹھوہار ثقافتی میلہ اور محفلِ شعرخوانی کا شاندار ے
By HDNews 96 views 1 day ago
ادریس احمد گنجہ سے
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سالانہ خطہ پوٹھوہار ثقافتی میلہ اور محفلِ شعرخوانی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پوٹھوہار، پنجاب اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،محفلِ شعرخوانی کی میزبانی ضلع جہلم کی معروف شخصیت پہلوان آفتاب جٹ آف لوٹا نے کی، جبکہ نقابت کے فرائض جذبہ پوٹھوہار چوہدری عاطف جٹ نے سر انجام دیےتقریب میں پاکستان سے تشریف لائے معروف شعرخوان صدر اجمل آف نکی دینہ اور عدیل صادق فخر چکوال نے اپنے کلام سے شرکاء کو مسحور کیاجبکہ محفل میں پہلوان انیس چوہدری جہلم، راجہ ارسم، رانا کامران اشرف قصوری، راجہ ایاز اکبر کیانی (ڈومیلی)، چوہدری نعمان، راجہ عدیل، شارون جنجوعہ، نوید کامل اور سائیں ظہور قریشی نے اپنے منفرد انداز میں کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی،محفل کے مہمانانِ خصوصی میں چوہدری نثار اکرم گجر (دینہ)، چوہدری رضا اور ملک ظہیر بلوچ شامل تھے۔ جبکہ خصوصی شرکاء میں پہا پہا شہزاد، جمیل کیانی، سردار نجیب یوسف، امتیاز احمد (گجرات)، چوہدری عامر سجاد، چوہدری اظہر اللہ، راجہ حق نواز، مدثر مبین، چوہدری عبداللہ سعید، راجہ زبیر گجر، ملک جی ایم اعوان، حافظ منیر شوکت اعوان، چوہدری ذیشان، مرزا طیب، حاجی محمد مناف، ملک عدنان (روات)، چوہدری جہانگیر، ملک ظہیر، راجہ وسیم، چوہدری اسد سمیت متعدد معزز شخصیات شامل تھیں،یہ ثقافتی میلہ ہر سال نہ صرف وطن سے دور پاکستانیوں کے لیے تفریح اور ثقافتی ورثے کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ بیرونِ ملک کمیونٹی کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے